Select Language:
Urdu / English / Bengali / Hindi
بین الاقوامی
Trending

اسرائیل کو بڑا دھچکا، فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں عارضی طور پر معطل

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے فلسطینی علاقوں سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی ماہر فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔یہ پابندیاں گزشتہ سال جولائی میں اس وقت عائد کی گئی تھیں جب فرانچیسکا البانیزے نے غزہ میں امریکی پالیسیوں اور اسرائیلی کارروائیوں پر سخت تنقید کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ البانیزے نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں وارنٹ جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔اطالوی نژاد فرانچیسکا البانیزے 2022 سے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق خصوصی نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو مسلسل ’نسل کشی‘ قرار دیتی رہی ہیں، جس پر اسرائیل اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button