امریکی اداکارہ و ماڈل میڈلین کلائین نے اپنے وزن پر عجیب و غریب تبصروں کا جواب دے دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 27 سالہ میڈلین کلائین کو سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نامناسب تبصروں اور کمنٹس کا سامنا تھا۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ لوگ خاص طور پر وزن پر توجہ دینا پسند کرتے ہیں، یہ میرے لیے بہت عجیب ہے، میری جسمات میں تبدیلی فطری ہیں۔
میڈلین کلائین کا کہنا تھا کہ مجھ میں نظر آنے والی تبدیلیوں کی کئی وجوہات ہیں جن میں تناؤ، بریک اپس، صحت مند یا غیر صحت مند کھانا شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ چیزیں عام زندگی کا حصہ ہیں لیکن کیمرا سب پکڑ لیتا ہے۔