زارا نور عباس کی پنجابی صحیح نہ بولنے پر ٹرولنگ

زارا نور عباس کی پنجابی صحیح نہ بولنے پر ٹرولنگ

زارا نور عباس — فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس لائیو شو میں پنجابی زبان صحیح نہ بولنے پر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔

زارا نور عباس نے اپنی والدہ، اداکارہ اسماء عباس کے ہمراہ ایک پنجابی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اُنہوں نے اس شو میں انکشاف کیا کہ میری شادی جس گھر میں ہوئی ہے وہاں پنجابی نہیں صرف اردو بولی جاتی ہے، اس لیے بھی مجھے پنجابی بولنے میں مشکل ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ ویسے تو شادی سے پہلے بھی میں زیادہ اچھی پنجابی نہیں بولتی تھی لیکن شادی کے بعد مزید خراب ہوگئی۔

اُنہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مجھے پنجابی میں صرف گالیاں دینی آتی ہیں۔

اداکارہ کے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ پنجابی لوگوں کو اپنی زبان کے بارے میں کیا کمپلیکس ہے؟

ایک اور صارف نے لکھا کہ اس میں فخر کرنے کی کوئی بات نہیں بلکہ یہ شرمندگی کی بات ہے کہ آپ نے ساری زندگی پنجابی خاندان میں گزاری ہے اور آپ پنجابی نہیں بول سکتیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں