ہانیہ بھارت جانے کے بجائے پڑوسی فنکاروں کو ہی پاکستان لے آئی: یاسر حسین کا دلچسپ تبصرہ

ہانیہ بھارت جانے کے بجائے پڑوسی فنکاروں کو ہی پاکستان لے آئی: یاسر حسین کا دلچسپ تبصرہ

— فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار میزبان اور ہدایتکار یاسر حسین کا ساتھی فنکارہ ہانیہ عامر کی حمایت میں دلچسپ تبصرہ توجہ کا مرکز بن گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے ہانیہ عامر کی بھارتی فلم کی ریلیز پر انوکھے انداز میں حمایت کی۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں اور فالوورز سے فلم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پاکستانی انداز میں پڑوسی کا استقبال کرنے کو بھی کہا۔

ہانیہ بھارت جانے کے بجائے پڑوسی فنکاروں کو ہی پاکستان لے آئی: یاسر حسین کا دلچسپ تبصرہ

پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم ’سردار جی 3‘ کئی تنازعات کے بعد بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں آج ریلیز ہو رہی ہے۔

پاکستان میں بھارتی فلموں پر عائد پابندی کے باوجود گزشتہ روز پاکستانی سینسر بورڈ نے مذکورہ فلم کو ملک بھر میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

اس موقع پر یاسر حسین نے ڈمپل کوئین کی حمایت کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری شیئر کی اور لکھا کہ بجائے انڈیا جانے کے یہ لڑکی گلشن گروور، نیرو باجوہ اور دلجیت دوسانجھ کو ہی پاکستان لے آئی ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید لکھا کہ چلیں پڑوسیوں کو پاکستانی اسٹائل میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات اس قدر کشیدہ ہوگئے تھے کہ بات جنگ تک پہنچ گئی تھی۔

اسی دوران پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر ایک بار پھر پابندی عائد کردی گئی تھی۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں