رمشا خان نے پینٹنگ سے متاثر ہوکر بولڈ ڈریسنگ کرلی؟

رمشا خان نے پینٹنگ سے متاثر ہوکر بولڈ ڈریسنگ کرلی؟

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

نامور پاکستانی اداکارہ رمشا خان نے اپنی سالگرہ پر دیوار پر لگی پینٹنگ سے متاثر ہوکر بولڈ ڈریسنگ کا انتخاب کرلیا، سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 اداکارہ رمشا خان سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں، لیکن اس بار کسی ڈرامے کی اداکاری پر نہیں بلکہ اپنی سالگرہ کے بولڈ انداز پر، انہوں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر دوستوں اور اہلِ خانہ کے ساتھ خوشگوار لمحات منائے، مگر ان کے لباس اور انداز نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رمشا اس بار ایک گرے آف شولڈر ٹی شرٹ اور بیج رنگ کے ٹراؤزر میں نظر آئیں، ان کا کیک بھی منفرد تھا، جس پر Witches Don’t Age (چڑیلیں بوڑھی نہیں ہوتیں) درج تھا۔

رمشا خان نے پینٹنگ سے متاثر ہوکر بولڈ ڈریسنگ کرلی؟

 جہاں ان کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی، وہیں کئی صارفین ان کے لباس پر تنقید کے نشتر برسانے سے باز نہ آئے، ان کے کیک پر لکھے گئے جملے نے بھی کئی لوگوں کو چونکا دیا۔ 

سوشل میڈیا پر ایک تبصرہ تھا کہ یہ کیا پیغام دینا چاہ رہی ہیں؟ نہ لباس سمجھ آیا، نہ کیک کی تھیم۔

رمشا کی تصاویر میں زبان نکالنے والے پوز پر بھی سخت تنقید کی گئی، ایک صارف نے لکھا کہ یہ بےبی ڈول بننے کی کوشش کس کے لیے ہے؟ کیا وہ اپنے مبینہ سابق دوست احد رضا میر کو دکھانا چاہ رہی ہیں کہ وہ اب بھی ننھی منی ہیں؟

ایک اور صارف نے کہا کہ زبان نکالنا کب سے کول ہوگیا؟ ہر دوسری اداکارہ یہی کر رہی ہے، یہ کوئی فن نہیں۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ہانیہ بننے کی کوشش میں علیزے شاہ 2 بنتی جا رہی ہیں۔

کئی مداحوں نے رمشا خان کے سادہ اور مہذب انداز سے اچانک تبدیلی پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں