معروف پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے بعد پہلی بقر عید پر بکروں کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سے ان کے شوہر و اداکار امیر گیلانی کے ہمراہ تصویر کی ڈیمانڈ رکھ دی۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے عیدِ قرباں پر قربانی سے قبل اپنے خوبصورت بکروں کے ساتھ تصاویر شیئر کی۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ نیلے لباس، سفید چوڑیوں، ہلکے میک اپ میں جاذبِ نظر دکھائی دے رہی ہیں۔
عید سے قبل شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ کے قربانی کے جانور بھی موجود ہیں۔

تاہم انسٹاپوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے صارفین نے اداکارہ سے منفرد ڈیمانڈ کردی۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ ہمیں اب امیر کے ساتھ بھی تصاویر کا انتظار ہے، جس پر ماورا نے کہا کہ مجھے بھی۔