فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد، آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئر چیف، نیول چیف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع ہے، اللّٰہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شہدا پاکستان کے ان عظیم خاندانوں کو بھی خراجِ عقیدت جن کے پیاروں نے امن و وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں