امریکی گلوکارہ، گیت نگار اور اداکارہ مائلی سائرس نے برسوں بعد سابقہ بوائے فرینڈ نک جونس سے متعلق نایاب تبصرہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ مائلی سائرس نے اپنے ہم عمر اور سابقہ بوائے فرینڈ نک جونس سے اپنے تعلق پر بات کی، جو برسوں پہلے ختم ہوچکا ہے۔
دونوں پہلی بار 2006ء میں ساتھ دیکھے گئے پھر ان کا تعلق 2009ء میں بحال ہوا لیکن جلد ہی رشتہ ٹوٹ گیا، ان کے درمیان تاحال کوئی تعلق نہیں لیکن دشمنی بھی نہیں ہے۔
مائلی سائرس نے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں نک جونس سے متعلق کہا کہ مجھے وہ پسند ہے، میں آج بھی سابقہ بوائے فرینڈ سے متعلق اچھا محسوس کرتی ہوں۔
گلوکارہ نے نک جونس کی بیوی پریانکا چوپڑا اور بیتی مالتی کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ وہ اب شادی شدہ اور بچے کے والد ہیں، ہم سب ہی زندگی میں آگے بڑھ گئے ہیں اور سب کچھ اچھا چل رہا ہے۔
مائلی سائرس نے نک جونس سے بریک اپ کے بعد جسٹن گیسٹن سے تعلق رکھا، لیام ہیمسورتھ سے شادی کی، جو 2020ء میں ختم ہوگئی، وہ چار سال سے میکس مورینڈو کے ساتھ ڈیٹنگ کررہی ہیں۔