ماہرہ خان سے بدتمیزی پر مشی خان کا ردعمل

ماہرہ خان سے بدتمیزی پر مشی خان کا ردعمل

—فائل فوٹوز

ماہرہ خان سے لندن میں اوباش نوجوانوں کی بدتمیزی پر مشی خان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے۔

لندن میں صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کو مداحوں کے ایک بے قابو ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جس پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ مشی خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اس رویے کی مذمت کی ہے اور ماہرہ کی سیکیورٹی ٹیم کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

اداکارہ مشی خان نے اس واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردی۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہایت افسوسناک ہے کہ ماہرہ خان جیسی باوقار اور مقبول اداکارہ کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا، مداحوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر ستارے کی ایک ذاتی حدود ہوتی ہیں، جن کا احترام کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

مشی خان نے ماہرہ کی سیکیورٹی ٹیم پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب میں جہاں سیکیورٹی خدشات واضح ہوں، وہاں انتظامیہ کی اولین ترجیح فنکار کی حفاظت ہونی چاہیے، سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے جب ہجوم قابو سے باہر ہو رہا تھا؟

اداکارہ نے مزید کہا کہ مشہور شخصیات بھی انسان ہیں اور انہیں بھی عزت، تحفظ اور سکون کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کسی اور کو، انہوں نے عوام اور منتظمین دونوں سے اپیل کی کہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کےلیے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں