نئی دہلی (آئی این پی )جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت کو خلائی محاذ پر بھی ناکامی سامنا ہے اور بھارت کا سیٹلائٹ ای او ایس زیرو نائن کا تجربہ ناکام ہوگیا جس کی تصدیق بھی بھارتی حکام نے کردی۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے ایکس پر بتایا سیٹلائٹ بھیجنے کی 101 ویں کوشش کی گئی جو دوسرے مرحلے تک صورتحال نارمل تھی لیکن تیسرے مرحلے کے لیے لانچنگ وہیکل میں تیکنیکی خرابی کی وجہ سے مشن کامیاب نہ ہوسکا۔
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیف وی نارائنن نے کہا، “تیسرے مرحلے کے دوران موٹر کیس کے چیمبر پریشر میں کمی آئی اور مشن پورا نہیں ہو سکا”.