تاریخ اور تاریخی موقع  

 تاریخ اور تاریخی موقع  

 10مئی2025 پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن  اس دن اللہ تعالٰی نے پاکستان کو بہت ساری نعمتوں سے نوازاپاکستان کی عوام ہجوم کے بجائے ایک قوم نظر آئی یہ اللہ کی بہت بڑی نعمت اور ہمارے لئے بہت بڑی طاقت ہے۔ سب کے دل پاکستان اور افواجِ پاکستان کے لئے سوچ رہے تھے تمام نظریں  دشمن کی دنیا بھر میں ہوتی ہوئی تذلیل کو دیکھ رہی تھیں افواج پاکستان کے جوانوں  ائیر فورس کے باصلاحیت افسران اور مہارت میں بے مثل و بے مثال پائلٹس  اور ہائی ٹیکنالوجی کے ماہر نوجوانوں نے اپنے قائد جنرل عاصم  منیر کی قیادت میں  اپنے سے 10 گنا بڑے  دشمن پر جو قہر ڈھایا تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہمارے آئی ٹی کے نوجوانوں نے جس طرح انڈیا کی جدید ترین جنگی صلاحیت کو جام کیا، جدید ترین جہازوں کو بے بس کیا، ان کے دفاعی سسٹم کو نیست و نابود کیا۔ جس طرح ان کے میزائلوں اور ڈرونز کو ڈیفیوز کیا دنیا یہ سب کچھ سمجھنے سے قاصر ہے۔

دشمن اپنے رقبے،آبادی،ٹیکنالوجی،انڈسٹری، دفاعی صلاحیت اور اپنے جنگی سازوسامان پر بہت نازاں تھا اور پھولے نہیں سماتا تھا۔ ہر وقت  رافیل رافیل کا  راگ الاپتا تھا وہ پاکستان کو ہڑپ کرنے کو تیار بیٹھا تھا۔ وہ پاکستان کو غزہ بنانا چاہتا تھا اب شرمندگی کے سمندر میں غوطے لگا تے ہوئے رسوائی اور پسپائی کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔

ہمارا دشمن ایک طاقت سے محروم تھا اور وہ طاقت صرف مسلمانوں کے پاس ہے اور وہ ایمان کی طاقت ہے۔10مئی جیسا واقع پہلی دفعہ نہیں ہوا۔ ہماری اسلامی تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے دشمن تعداد اور جنگی سامان میں کئی گنا بڑا ہونے  کے باوجود ہم سے مار کھا چکا ہے دونوں ممالک کا اگر ہم موازنہ کریں تو یہ بات صاف نظرآتی ہے کہ انڈیا ہم سے تعداد کے لحاظ سے بہت آگے ہے۔

انڈیا

پاکستان

بجٹ

75بلین ڈالر

7.64 بلین ڈالر

فوج

1455550

654000

نیوکلیئر ویپن

160

165

ٹینک

4201

2627

ایئر بیسز

60

40

وار ہیڈ

172

170

جنگی جہاز

513

328

کافر ہے تو کرتا ہے شمشیر پہ بھروسہ

مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

مزید تفصیل بھی بیان کی جاسکتی ہے لیکن بتانا یہ مقصود ہے کہ مسلمانوں کے سامنے تعداد کوئی معنی نہیں رکھتی انڈیا کے پاس اس وقت  جدید ترین فرانسیسی ساختہ رافیل  فائیٹر جیٹ تھے اور پاکستان نے چائنہ کے اشتراق سے اپنا بنایا ہوا جے ایف 17تھنڈر  مقابلے کے لئے بھیجا اور رافیل کو فیل کر دیا  دشمن کی  بھڑکیں  غرور اور تکبر اتنا کہ فرعون اور نمرود بھی شرما جائیں۔ ان کا میڈیا جھوٹ بول بول کر تھکتا نہیں تھااور ہماری طرف عاجزی انکساری،صبر اور برداشت انتہا کو چھو رہی تھی جب دشمن نے ظلم کی انتہا کر دی مساجد پر حملے کئے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا تو پھر آپریشن نبیان مرصوص شروع ہوا  ہمارے شاہین جب اپنی کچھار سے نکلے اور دشمن پرہائی سپیڈ میزائلوں اور بموں کی بوچھاڑ کر دی ان کے دفاعی سسٹم کو مفلوج کر کے رکھ دیا ان کی ملٹری انسٹالیشنز کو تباہ کر دیا۔ہمارے شاہین جب  فضا میں نکلے تو فضا کے  حکمران ٹھہرے۔ ائیر فورس کے شاہین قیامت بن کر ٹوٹ پڑے۔ فرانس کا رافیل فیل،اسرائیل کا ڈرون فیل،روس کا S-400دفاعی نظام فیل،انڈیا کی فوج فیل اور پاکستان کو فوجی کامیابی، فضائی کامیابیِ میزائل سسٹم میں کامیابی ،غیر جانبدار میڈیا کی کامیابی ملی۔  اسلام کا بول بالا اور کفر کا منہ کالا ہوا۔پاکستان نے انڈیا کے 36 ٹھکانوں کو تباہ کیا ان میں سرسہ ائیر فیلڈ، برنالہ، بھٹنڈا،پٹھان کوٹ، ڈیرا انگیاری،اڑی فیلڈ سپلائی، ادھم پور بیاس براہموس سٹوریج  شامل ہیں۔ انڈیا کا ان حملوں میں لاکھوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔سینکڑوں کی تعداد میں فوجی ہلاک ہوئے۔رافیل کی تباہی کے بعد انڈین آرمی میں بغاوت کی اطلاع ہے۔ مکار دشمن نے  ہمیشہ کی طرح  بڑی طاقتوں کے دربار میں حاضری دی اور امریکہ اور سعودیہ سے کہا کہ جنگ بندی کروائی جائے.صرف تین گھنٹوں میں دشمن کا وہ حشر ہوا کے وہ تین صدیاں یاد رکھے گا۔ آج انڈین میڈیا حکومت سے چیخ چیخ کر پوچھ رہا ہے کدھر ہے آزاد بلوچستان، سندھ کے دو حصے کہاں گئے۔ مودی کا POKپر قبضہ کہاں گیا کراچی بندرگاہ کی تباہی کہاں گئی۔

اللہ نے ہمیں تاریخی  موقع دیاہے کہ ہم ایک تو بڑی طاقتوں سے کہہ کر کشمیر کا مسئلہ اور پانی کا مسئلہ اور سب سے بڑھ کر دہشت گردی کا مسئلہ حل کروائیں  اور دونوں ملکوں کی حکومتیں اپنی عوام کا سوچیں۔ پاکستانی عوام شکر گزار ہیں چائنہ  ترکی اور آزر بائیجان کی حکومتوں  کے جنہوں نے کھل کر پاکستان کا ساتھ دیا۔ آج میڈیا رپورٹ کر رہا ہے کی اس معرکہ میں 40 شہری اور 11 فوجی شہید ہوئے۔ 78 اہلکار اور 111 شہری زخمی ہوئے جن میں 10 عورتیں اور 10 بچے شامل ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان شہدا پر کروڑوں رحمتیں کرے اور انہیں جنت الفردوس   عطا  فرمائے۔اللہ کریم زخمیوں  کو جلد صحت یاب کرے۔

اللہ تعالیٰ نے ہمیں متحد کیا ہے اوراتفاق ایک طاقت ہے  اللہ نے ہمیں  ایک ہجوم سے ایک قوم کی شکل میں دنیا کے سامنے کھڑا کیا ہے افواجِ پاکستا ن اور ہمارے سیاست دانوں کے پاس سنہری موقع ہے  اس طاقت کو بکھرنے نہ دیں۔غور کریں افواج نے اپنا کام کیا اور خوب کیا عوام نے دل وجان سے فوج کی عزت کی فوج کے وقار اور قد کاٹھ میں اضافہ کیا اب فوج کی ذمہ داری ہے وہ اس عزت، طاقت اور نیک نامی کو سنبھال کر رکھے۔بلخصوص طاقتور حلقوں کے پاس بڑا تاریخی موقع ہے کہ ہرشہری سے ایک جیسا سلوک کریں اور سیاستدانوں کو سیاست کرنے دیں عوام  انہیں سر پر بٹھائے گی۔سلوٹ کرے گی، انشاء اللہ۔10  مئی کو ہمیشہ کے لئے تاریخی بنا لیں۔

میں تدریس کے شعبہ سے وابستہ ہوں – میرا علم محدود اور عمل محدود تر ہے لیکن پھر بھی آج میں نے جناح اسلامیہ کالج میں BBA & BSIT کے تمام طلبا و طالبات کو اکھٹا کیا اور 6 مئی سے10 مئی کے دوران جو کچھ ہوا اس پر تبادلہ خیال کیا میں چاہ رہا تھا  کہ ہمارے نوجوان اس کامیابی کا بار بار ذکر کریں  تاکہ انہیں دیر تک یہ کامیابی یاد رہے۔ کلاس میں سوال جواب بھی ہوئے سنجیدگی کا ماحول بھی تھا۔ لیکن مجھے خوشی ہوئی کہ طلبا و طالبات نے اس لیکچر اور گفتگو میں دلچسپی لی طلباء و طالبات یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہماری گورنمنٹ صحت اور تعلیم پر بہت کم خرچ کر رہی ہے۔میں نے  طلباء و طالبات کے ساتھ گفتگو کو ایک آرٹیکل کی شکل دینے کی کوشش کی ہے۔پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں