اسلام و علیکم پارے پارے دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے۔ جی دوستو مئی کے مہینے کا آغاز ہو چکا اسی لئے پاکستانی عوام خوش ہیں اور وہ اس لئے کہ مئی کا مہینہ بھی ہمارے لئے بہت اہم ہے اور مئی کے مہینے کی اٹھائیس تاریخ بھی تمام پاکستانیوں کے لئے یاد گار اور خوشگوار دن ہے۔ یقینا 28 مئی ایسی تاریخ ہے جس روز پاکستان دنیا بھر کے سامنے ایٹمی طاقت بن کے ابھرا۔جی دوستو اٹھائیس مئی کے روز ہی پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے اور یہ ایٹمی دھماکے پاکستان نے بلوچستان میں چاغی کے مقام پر کئے اور جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تو اس وقت پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف تھے جو مسلم لیگ ن کے سربراہ ہیں۔ اٹھائیس مئی کے دن کو یوم تکبیر کا نام دیا گیا اور پاکستانی قوم آج بھی اٹھائیس مئی کو یوم تکبیر جوش و خروش سے مناتی ہے۔یوم تکبیر کا نام جب تجویز کیا گیا تو اسوقت عوام سے رائے لی گئی اور یوم تکبیر کا نام تجویز کرنے کے لئے باقاعدہ کمیٹی بھی قائم کی گئی اور بہت سے لوگوں نے بہت سے نام تجویز کئے لیکن جس نام پہ اتفاق ہوا وہ یوم تکبیر تھا اور جن پاکستانی بہن بھائیوں نے یوم تکبیر کا نام تجویز کیا ان میں ایک نام مجتبیٰ رفیق کا بھی ہے۔ مجتبیٰ رفیق کراچی کا نوجوان ہے اور ہمارا پیارا بھائی اور جب مجتبیٰ نے یوم تکبیر کا نام تجویز کیا تو اس وقت مجتبیٰ کی عمر دس بارہ سال تھی اور وہ اسکول کا طالب علم تھا اور مجتبیٰ کو یوم تکبیر کا نام تجویز کرنے پہ باقاعدہ تعریفی اسناد بھی دی گئیں اور مجتبی نے آج بھی بچپن میں ملنے والی تعریفی اسناد سنبھال کے رکھی ہیں اور آج مجتبیٰ نوجوان ہو چکا ہے اور ہماری اکثر مجتبیٰ سے بات بھی ہوتی رہتی ہے اور یقینامجتبیٰ بھی ہمارے ہیروز میں ہیں۔ جب بھی ہماری ان سے بات ہوتی ہے تو انکا یہی کہنا ہوتا ہے کہ وہ آج بھی بیروز گار ہے اس اچھے روزگار کی تلاش ہے اور وہ اس لئے کہ وہ اب اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے ہیں اور خوشگوار ازواجی زندگی بھی گزار رہے ہیں لیکن تاحال کسی اچھے سے روزگار کی تلاش میں ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی انہوں نے ہمیں ویڈیو بھیجی جس میں یوم مئی کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایک دفعہ پھر یوم تکبیر کا دن آنے والا ہے اور کراچی کے نوجوان مجتبیٰ رفیق نے وزیراعظم سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور یہ بھی وزیراعظم سے اپیل کی کہ انہیں اچھا روزگار فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کی بہتر طریقے سے کفالت کر سکیں تو یقینا دوستوں مجتبیٰ ہمارا قومی ہیرو ہے اور ہمیں اپنے ہیروز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اور یقینا ایسے پاکستانی ہیروز کے لئے سرکاری طور پر خصوصی وظیفہ بھی مقرر کیا جانا چاہیے۔ تو بہر حال آج ایک دفعہ پھر اٹھائیس مئی کی تاریخ آنے والی ہے اور پوری قوم خوشی کے شادیانے بجا رہی ہے اور اس خوشی کے موقع پہ ہماری بھی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے ملک کو قائم و دوائم و ہمیشہ سلامت رکھے آمین ثم آمین۔