ہمایوں سعید کو فلم لو گُرو سے 50 کروڑ کی کمائی کی اُمید

ہمایوں سعید کو فلم لو گُرو سے 50 کروڑ کی کمائی کی اُمید

—فائل فوٹو

ہمایوں سعید نے فلم لو گُرو سے 50 کروڑ کی کمائی کی اُمید لگالی، ماہرہ خان کی موجودگی کو کامیابی کی ضمانت قرار دے دیا۔

پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی آنے والی فلم لو گُرو سے متعلق متوقع منافع اور عوامی ردِعمل سے متعلق اہم گفتگو کی ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ میں فلم سے 50 کروڑ روپے کی مقامی کمائی کی اُمید رکھتا ہوں، تاہم یقین ہے کہ فلم اس سے بھی بہتر کاروبار کرے گی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ذہن میں ایک معقول ہدف رکھتا ہوں، لیکن میری فلمیں اکثر اُس سے بہتر پرفارم کرتی ہیں، اگر میں پہلے سے سوچ لوں کہ فلم 100 یا 150 کروڑ کمائے گی اور ایسا نہ ہوا تو مایوسی ہو سکتی ہے، مجھے اُمید ہے کہ لو گُرو پاکستان میں تقریباً 50 کروڑ کمائے گی، جو میرے لیے کافی ہوگا، لیکن دعا ہے کہ اس سے بھی زیادہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کے بارے میں عوامی ردعمل خاصا مثبت رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ماہرہ خان کی موجودگی فلم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

اداکار نے کہا کہ ماہرہ کی وجہ سے شاید ردِعمل کچھ زیادہ ہی مثبت ہے اور ویسے بھی ہم 10 سال بعد ایک ساتھ آ رہے ہیں، فلم کی بین الاقوامی تشہیر کے بعد ہمیں یقین ہے کہ یہ بڑا بزنس کرے گی اور لوگ اسے دیکھنے ضرور آئیں گے۔

واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی جوڑی بن روئے کے بعد پہلی بار ایک ساتھ لو گُرو میں نظر آئے گی، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں