گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خدشہ  ایڈوائزری جاری 

گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خدشہ  ایڈوائزری جاری 



اسلام آباد (آئی این پی)نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کے خدشے پر ایڈوائزری جاری کر دی جس میں صارفین کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد سے نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ممکنہ ہیکنگ سے متعلق وارننگ جاری کی ہے اور اس حوالے سے جاری ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز صارفین کی ذاتی معلومات اور اسٹور کیا گیا ڈیٹا چوری کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز پر ان برازرز کے استعمال کنندگان کو متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔حکام نے تجویز دی ہے کہ صارفین فوری طور پر کروم اور فائرفاکس کے تازہ ترین ورژن انسٹال کریں۔ایڈوائزری میں غیر مصدقہ ویب سائٹس تک رسائی محدود کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے تاکہ ڈیٹا چوری سے بچا جا سکے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں