گرمی میں اضافہ پنجاب حکومت کا سکول بند کرنے کااعلان

  گرمی میں اضافہ پنجاب حکومت کا سکول بند کرنے کااعلان



 شدید گرمی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے یکم جون سے اسکول کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اور یہ اعلان بچوں، والدین اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔یقینا گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا اور ہمارے بعض دوستوں  کا خیال ہے کہ اچانک موسم تبدیل اور گرم ہو جانا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ہی ہے۔ بہر حال اچانگ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے ماہرین صحت نے عوام کو انتہائی احتیاط برتنے کی تجویز دی ہے۔ٹھنڈے مشروبات بھی استعمال کرنے کا مشورہ بھی ماہرین صحت نے ہی عوام کو دیا ہے۔یقینا کسی بھی حال میں احتیاط ضروری ہے کیونکہ اگرہم احتیاط کریں گے تو ہر پریشانی سے بچیں اور یقینا  بچوں کو بھی کسی قسم کی پریشانی نا ہو اس لئے حکومت پنجاب کی طرف سے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے اور ہر سال کی طرح اگست میں اسکول کھلیں گے اور تعلیمی سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکے گا۔تو بہر حال ہماری پیارے پیارے بچوں سے یہی گزارش ہے کہ چھٹیوں میں خوب کھیلیں کودیں سیر کریں لیکن ساتھ ساتھ پڑھائی بھی ضروری ہے۔ ہمارا ہر بچہ پائلٹ اور فوجی بننے کا خواہشمند ہے تو فوجی اور پائلٹ بن کے دشمن کے ٹھکانے تباہ کرنے کے لئے پڑھائی بھی ضروری ہے اس لئے ہماری اپنے نونہالوں کے لئے یہی دعا ہے کہ آپ خوب پڑھیں لکھیں تاکہ کل کو آپ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں اور ہمارا مستقبل بھی محفوظ ہو آمین ثم آمین۔تو فی الحال اجازت آپ سے دوستوملتے ہیں جلد ایک بریک کے بعد تو چلتے چلتے اللہ نگہبان رب راکھا۔

  





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں