’کانٹا لگا‘ کی شیفالی جری والا 42 سال کی عمر میں چل بسیں

’کانٹا لگا‘ کی شیفالی جری والا 42 سال کی عمر میں چل بسیں

شفالی جری والا – فوٹو: فائل

2002ء میں ریلیز ہونے والے مشہور ری مکس گیت ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ماڈل و اداکارہ شفالی جری والا 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔ 

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شفالی نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس سیزن 13 میں بھی شرکت کی تھی۔

شيفالی گزشتہ شب ممبئی میں اچانک انتقال کر گئیں۔ بتایا جارہا ہے کہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال کے عملے نے بتایا کہ اداکارہ کو ان کے شوہر اداکار پراگ تیاغی اور چند دیگر افراد گزشتہ رات اسپتال لے کر آئے تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی انکی موقت واقع ہوچکی تھی۔ 





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں