چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ڈرائیور کے بغیر چلنے والے مائننگ ٹرک تیار کانوں میں کام شروع کردیا

 چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ڈرائیور کے بغیر چلنے والے مائننگ ٹرک تیار کانوں میں کام شروع کردیا



 بیجنگ(آئی این پی )چین میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والے مائننگ ٹرک تیار کرلئے گئے ۔

چینی میڈیا کے مطابق حکومتی حمایت سے کام کرنے والے ہوانینگ گروپ نے ہواوے ٹیکنالوجیز  کی ٹیکنالوجی سے لیس بغیر ڈرائیور کے  چلنے والے ٹرک تیار کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فائیو جی ایڈوائنس (5G-A) کی مدد سے بنائے گئے بغیر ڈرائیور کے خودمختیار طور پر چلنے والے 100 مائننگ ٹرکوں نے منگولیا کے کانوں میں کام شروع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بغیر ڈرائیور کے چلنے والے ٹرک خود مختار طور سامان (مواد) کو  لوڈ اور ان لوڈ کرنے اور انتہائی سخت موسم میں بھی ٹھیک طریقے سے چلائے جانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں