معرکہ حق کی کامیابی کے بعد پاکستان عالمی منظر نامے پر چودویں کے چاند کی طرح چمک رہا ہے۔مشرق اور مغرب میں پاکستان کی تاریخی فتح کے چرچے ہو رہے ہیں۔پاکستان نے معرکہ حق میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو سرینڈر کرنے پر مجبور کیا ہے۔پاکستان نے اپنی کامیاب سفارتکاری، اپنی طاقتور افواج اور باہمت قوم کے بل بوتے پر عالمی سطح پر ایک نئی پہچان بنائی ہے۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت نے مسلسل پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے،بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈہ سیل آف مودی کا رول ادا کیا۔ اس کے باوجود بھی بھارت عالمی سطح پر اپنے موقف کو درست تسلیم کروانے میں بری طرح ناکام رہا۔اس کی بڑی وجہ وزیراعظم شہباز شریف نے کھلے دل سے پہلگام واقعے کی کسی بھی تیسرے ملک سے تحقیقات کروانے کی آفر کی لیکن بھارت کی جانب سے مسلسل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پھر چھ مئی سے نو مئی کی رات تک بھارت نے پاکستان پر زبردستی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انٹرنیشنل بارڈر کراس کرتے ہوئے پاکستان پر حملے شروع کر دیے پہلے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی پھر پاکستان میں دو دن مسلسل ڈرون حملے کیے گئے پھر بھارتی فضائیہ نے پاکستان میں گھسنے کی ناکام کوشش کی۔ اس تمام صورتحال کے دوران پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان نے عالمی سطح پر بھی اپنا کیس مضبوط کرلیا۔ پاکستان امن چاہتا ہے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے تیار ہے جس کا بھارت کی جانب سے ناجائز فائدہ اٹھایا گیا اور پاکستان کی اس موقف کو کمزوری سمجھنے کی تاریخی غلطی کی۔ پھر پاکستان نے 10 مئی کو بھارت کو جو جواب دیا اس کی گونج پوری دنیا تک سنائی دی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان جب جواب دے گا تو اس کی تردید نہیں کرے گا بلکہ عالمی میڈیا اس کی تصدیق کرے گا پھر وہی ہوا۔ پاکستان نے جب بھارت کو جواب دیاتو مغرب اور مشرق وسطی کے میڈیا نے بھارت کی بینڈ بجا دی۔ ایک طرف پاکستان نے طاق طاق کر بھارت کی ایئر بیسز کو نشانہ بنایا دوسری طرف بھارت پر سائبر حملے کیے جن کو مغربی میڈیا نے تاریخ کے سب سے بڑے سائبر حملے قرار دے دیا۔ بھارت کو پاکستان کی جانب سے اتنے سخت اور بڑے رد عمل کی توقع نہیں تھی۔پاک فضائیہ نے پاکستان کو عالمی منظر نامے پر نمایاں کرنے میں بنیادی رول ادا کیا ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان کی ایجنسی نے بھی درست معلومات کی بنیاد پر اپنے اہداف حاصل کیے۔ اس سارے معاملے میں وزیراعظم شہباز شریف کا کلیدی رول رہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل اور بڑے فیصلے کیے جس کے نتیجے میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن پر تاریخی فتح حاصل کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی فوج نے تاریخی معرکے سرانجام دیے۔ پاکستان کی بری، بحری اور فضائیہ نے اس جدید دور میں اپنی دفاعی برتری کو اقوام عالم میں ثابت کر کے دکھایا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔پاکستان نے صرف پانچ گھنٹوں میں جنگ کا نقشہ تبدیل کر دیا اور دشمن کی فوج کو حواس باختہ کر دیا۔ جس کی بنیاد پر مودی حکومت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی۔ایک طرف ہماری افواج محاذوں پر جنگ لڑ رہی تھی دوسری طرف سفارتی محاذ پر پاکستان کا مقدمہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کامیابی سے لڑا اور جیتا۔اسکے ساتھ ملکی و غیر ملکی میڈیا پر پاکستان کا مقدمہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء_ اللہ تارڑ اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لڑا۔معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت میں مودی حکومت اور اس کی جماعت کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی دنیا بھر میں بدنامی کروانے میں اپنا پورا حصہ ڈالا ہے۔ آج دنیا بھر میں بھارتی میڈیا کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اس بھارتی میڈیا نے اسلام آباد اور لاہور پر قبضے کی جھوٹی خبریں دے کر انٹرنیشنل میڈیا پر اپنا مذاق خودبنوایا۔ معرکہ حق میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وہ مثالیں قائم کی ہیں جو دنیا کی افواج کے لیے ایک سٹڈی کیس بن چکا ہے۔ مغربی میڈیا پاک فضائیہ کی کارکردگی اور صلاحیتوں کا معترف بن چکا ہے۔ جہاں جنگ کے محاذ پر حکومت پاکستان اپنی سفارتی کوششوں میں مصروف عمل تھی جنگی تیاریاں کر رہی تھی افواج پاکستان دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پہ مجبور کر رہی تھی ان کے ساتھ پاکستانی قوم کا جذبہ حب الوطنی بھی قابل دی تھا۔موجودہ نسل نے ثابت کیا ہے کہ وہ ارض پاک کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان کی فوج کو امریکی میڈیا نے دنیا کی بہترین افواج قرار دیا ہے۔یہ اللہ تعالی کی خاص کرم نوازی ہے کہ اس نے اسلام کے نام پر بنے پاکستان کو پانچ گنا بڑے ملک پر فتح نصیب فرمائی ہے۔آج عالمی سطح پر پاکستان کے ڈنکے بج رہے ہیں۔یہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف کا بھی سب سے اہم رول ہے۔ میاں نواز شریف کی زیر نگرانی ہی آپریشن بنیان مرصوص ترتیب دیا گیا جس کی بنیاد پر پاکستان کو عظیم فتح نصیب ہوئی ہے۔اب پاکستان نے آگے بڑھنا ہے کیونکہ پاکستان مشکلات اور مسائل کے دور سے کامیابی سے آگے نکل چکا ہے۔ انشاء_ اللہ اگلے چند سالوں میں پاکستان خطے کا ایک ترقی یافتہ اور دفاعی لحاظ سے مضبوط ترین ملک بنے گا۔
