ظہران ممدانی کی بی جے پی پر تنقید، کنگنا رناوت نے بھارتی نژاد کو پاکستانی قرار دیدیا

ظہران ممدانی کی بی جے پی پر تنقید، کنگنا رناوت نے بھارتی نژاد کو پاکستانی قرار دیدیا

— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بی جے پی کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کا انتخاب جیتنے والے ظہران ممدانی کو ہندو مخالف بیانیے پر پاکستانی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی اداکارہ و سیاسی رکن نے ظہران ممدانی کی ماضی کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر پرانی وائرل ویڈیو میں نیویارک میئر کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کے نومنتخب رکن کو بھارتی حکمران جماعت بی جے پی پر شدید تنقید کرتے اور نیویارک میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرا نام ظہران ممدانی ہے، میں ڈسٹرک 36 کا امید وار ہوں، میں آج یہاں بابری مسجد کو مسمار کیے جانے پر بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شریک ہوں۔ ہمارے ساتھ سکھ برادری بھی موجود ہے۔

تاہم اب سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کنگنا رناوت ظہران ممدانی پر برس پڑیں۔

انہوں نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ میرا نائر ہیں، جو ہماری بہترین فلم سازوں میں سے ایک ہیں۔ وہ بھارت کی پیار اور مشہور بیٹی ہیں جنہوں نے نیویارک میں پرورش پائی۔ ان کی شادی ایک مشہور مصنف محمود ممدانی (گجراتی نژاد) سے ہوئی۔ ان کے بیٹے کا نام ظہران ہے، لیکن وہ بھارتی سے زیادہ پاکستانی لگتا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں