طلاق کے بعد کا وقت انتہائی تکلیف دہ تھا: بریڈ پٹ

طلاق کے بعد کا وقت انتہائی تکلیف دہ تھا: بریڈ پٹ

—فائل فوٹو

نامور ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے انکشاف کیا ہے کہ طلاق کے بعد کا وقت انتہائی تکلیف دہ تھا اور میں ہر ممکن کوشش کر رہا تھا کہ خود کو سنبھال سکوں۔

ہالی ووڈ کے معروف اداکار بریڈ پٹ نے انجلینا جولی سے علیحدگی کے بعد اپنی زندگی میں پیش آنے والے مشکل ترین دور اور شراب نوشی سے نجات کے لیے الکوہولکس انانیمس (اے اے) میں شرکت کے تجربے پر پہلی بار کھل کر بات کی۔

بریڈ پٹ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی زندگی کو ری بوٹ کرنے کی ضرورت تھی، مجھے جاگنے کی ضرورت تھی، میں زمین پر گر چکا تھا، گھٹنوں کے بل آ چکا تھا۔

بریڈ پٹ نے بتایا کہ پہلا اے اے سیشن میرے لیے مشکل تھا، مگر جب میں نے دیکھا کہ لوگ کس طرح کھلے دل سے اپنی کہانیاں سنا رہے تھے، تو میں بھی خود کو روک نہ سکا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا، چلو چھلانگ لگا کر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے پھر میں نے اس ماحول سے محبت کرنا شروع کر دی۔

بریڈ پٹ نے بتایا کہ اے اے سیشنز میں بیٹھ کر دیگر مردوں کی کہانیاں سننا، ان کی کمزوریاں، دکھ اور ان کا مزاح سننا ایک خاص تجربہ تھا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں