شاہ رخ اور میں ایک دوسرے کو چھچھورا کہتے تھے، عامر خان کا انکشاف

شاہ رخ اور میں ایک دوسرے کو چھچھورا کہتے تھے، عامر خان کا انکشاف

ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم ایک دوسرے کو چھچھورا کہتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ قرار دیا اور کہا کہ ایک دور تھا جب ہم دونوں ایک دوسرے کے خلاف بہت کچھ کہہ جاتے تھے۔

یہ دسمبر 2009 اور فروری 2010ء کا وقت ہے، جب بالترتیب تھری ایڈیٹس اور مائی نیم از خان ریلیز ہوئیں، دونوں ہی نے ایک دوسرے کی فلموں کی پروموشنز کے طریقہ کار پر طنز کیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ شاہ رخ خان اکثر ایوارڈز میں جاتے تھے اور میں نہیں جاتا تھا، وہاں کنگ خان ہر سال میرا مذاق بناتے تھے اور مجھ پر کوئی نہ کوئی لطیفہ چھوڑ دیتے تھے۔

بالی ووڈ اسٹار نے انکشاف کیا کہ یہ وہ وقت تھا جب شاہ رخ مجھ سے ناراض تھا، دراصل ہم ایک دوسرے کے خلاف کافی کچھ کہہ رہے تھے، اب ہمیں وہ سب پیچھے چھوڑ دیا، وہ اب میرا بہت اچھا دوست ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم دونوں نے کیرئیر کا آغاز کیا ہم میں قدرتی نوعیت کی مقابلہ بازی شروع ہوگئی، جو اب 15 سال پہلے ختم ہوگئی، کم از کم میری طرف سے، یہ میرا خیال ہے، یہ سب بچکانہ رویہ تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کنگ خان اور عامر کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں، عامر کی 60ویں سالگرہ پر شاہ رخ، سلمان کے ساتھ ان کے گھر پہنچے اور حال ہی میں عامر کی درخواست پر شاہ رخ نے فلم ستارے زمین پر کی کاسٹ سے ملاقات کی اور تصاویر کھنچوائیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں