سام آلٹمین کی نئی ڈیوائس فیصلہ کرے گی کہ آپ انسان ہیں یا نہیں

سام آلٹمین کی نئی ڈیوائس فیصلہ کرے گی کہ آپ انسان ہیں یا نہیں



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک چھوٹی دھاتی گیند جیسی چیز کی جانب گھورنے اور اس کی جانب سے آپ کی انسانیت کی تصدیق کا آئیڈیا کسی سائنس فکشن فلم کا بھیانک خیال محسوس ہوتا ہے مگر اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین کے خیال میں حقیقی زندگی میں ایسا کیا جانا ضروری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق درحقیت یہی ان کی ایک اور کمپنی Tools for Humanity’s World system کی ایک نئی بائیومیٹرک ڈیوائس کا بنیادی خیال ہے۔سام آلٹمین اس کمپنی کے شریک بانی ہیں اور اس کی جانب سے آنکھوں کو سکین کرنے والے ایک پورٹ ایبل سکینر Orb Mini کو متعارف کرایا گیا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس سکینر سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ویسے دیکھنے میں یہ سکینر کسی مستقبل کے سمارٹ فون کیمرے کی طرح نظر آتا ہے۔یہ ڈیوائس آنکھوں کو سکین کرکے آپ کی انسانیت کی تصدیق کرتا ہے اور ایک منفرد ورلڈ آئی ڈی تیار کرتا ہے۔
یہ بلاک چین میں سٹور کیا جانے والا آئی ڈی ٹوکن ہے جو کہتا ہے کہ یہ فرد اصل انسان ہے اور آنکھوں کے سکین نے یہ ثابت کیا۔سام آلٹمین کی کمپنی کا یہ دعویٰ بنیادی طور پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ارتقا کے تناظر میں ایسا غلط بھی نہیں۔
اب اے آئی کی جانب سے کتابیں، ڈیپ فیک آڈیوز، ویڈیوز اور کافی کچھ تیار کیا جا رہا ہے اور یہ سکینر درحقیقت انٹرنیٹ کی دنیا میں ثابت کرے گا کہ آپ حقیقی انسان ہیں، کوئی اے آئی ماڈل نہیں۔
کمپنی کی جانب سے ساڑھے 7 ہزارسکینرز کو رواں سال کے آخر تک امریکہ بھر میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے چونکہ یہ ایک گیند کی طرح ہے تو اسے کسی بھی جگہ آسانی سے لے جایا جاسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق لوگوں کی آنکھوں کی تصاویر اور دیگر پرائیویسی فیچرز کا ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں