خضدار حملے کے زخمی طالبعلم حیدر اور ملائکہ دورانِ علاج شہید ہوگئے

خضدار حملے کے زخمی طالبعلم حیدر اور ملائکہ دورانِ علاج شہید ہوگئے

تصویر بشکریہ جیو نیوز

خضدار حملے میں شدید زخمی ہونے والے طالبعلم حیدر اور ملائکہ دورانِ علاج شہید ہوگئے۔

شہید طلبا و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے، شہداء میں 5 طالبات، ایک طالب علم اور دو جوان شامل ہیں۔

یاد ہے کہ بدھ کو خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملہ کیا گیا تھا جس میں طلبا سمیت 53 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور کے پی میں دہشتگردی کے لیے بھارت اپنی پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں