اسلام وعلیکم پارے پارے دوستو سنائیں کیسے ہیں امید ہے کہ اچھے ہی ہونگے۔جی دوستوتازہ تازہ خبر ہے جو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پھیل گئی ہے وہ یہ ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو وفاقی کابینہ کی طرف سے فیلڈ ماارشل کے عہدے پہ ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی۔ فیلڈ مارشل آرمی میں جنرل کے رینک سے اوپر سب سے بڑا عہدہ ہے، فیلڈ مارشل آرمی افسران میں سب سے زیادہ سینئر فائیو اسٹار افسر ہوتا ہے۔فیلڈ مارشل ایک اعلیٰ ترین فوجی عہدہ ہوتا ہے جو عام طور پر کسی ملک کی بری فوج میں دیا جاتا ہے۔یہ عہدہ اکثر اعزازی طور پر دیا جاتا ہے، خصوصاً اْن افسران کو جنہوں نے جنگوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا ملکی دفاع میں بڑا کردار ادا کیا ہو۔ اس سے قبل ملک میں صرف ایک شخصیت کو یہ عہدہ دیا گیا تھا اور وہ صدر جنرل محمد ایوب خان تھے جنہیں 1959 میں یہ عہدہ دیا گیا۔نئے فیلڈ مارشل کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے۔یہ بھی بتا دیں کہ جنرل عاصم منیر پاکستان کے دوسرے فوجی جرنیل ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پہ ترقی دی گئی۔کہا جا رہا تھا کہ عاصم منیر ریٹائرمنٹ کے قریب تھے لیکن حکومت نے آپریشن بنیان المرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ یہ بھی بتا دیں کے فیلڈ مارشل کا یہ اعزاز مسلح افواج میں غیر معمولی اور مثالی قیادت کے تناظر میں دیا جاتا ہے۔ اس عہدے کے ساتھ کسی خاص کمان کی ذمہ داری نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک اعزاز کی علامت ہوتا ہے اور یہ اعزاز عاصم منیر کو بھی حاصل ہوا۔ یہ بات بھی سب پاکستانی قوم کے لئے باعث فخر ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کے چھکے چھڑا دئیے اور آپریشن بنیان المرصوص پاک فوج کے جوانوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں سر انجام دیا اور دنیا بھر میں پاک فوج کا نام بھی روشن ہوا بلکہ پاک فوج کے جوانوں نے پاکستانی پرچم کو بھی دنیا بھر میں بلند کر دیا۔ حکومت نے آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پہ ہی پاک فوج کے سربراہ کو سب سے بڑا اعزاز دینے کا فیصلہ کر لیا اور یقینا یہ بات باعث فخر ہے کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور ہر مشکل وقت میں کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنا جانتی ہے حالات چاہے کیسے بھی ہوں پاک فوج کے جوان سر پہ کفن باندھے پاکستان کے شہریوں کو ہر مشکل گھڑی سے نکالتے ہیں اور کسی بھی لمحہ پاکستانی عوام کو بے یارو مدد گار و تنہانہیں چھوڑتے۔ہر وقت پاکستانی شہریوں کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں۔ آندھی ہو،سیلاب ہو، زلزلہ ہو یا دہشت گردوں کی کاروائیاں، پاک فوج کے جوان بے دھڑک نا صرف مقابلہ کرتے ہیں بلکہ ملک کے خلاف ہر سازش کو اور دشمن کے ناپاک اردوں کو بھی ناکام بناتے ہیں اور یقیناخوشی کی بات ہے کہ ملک کی حفاظت کا ذمہ پاک فوج کے جوانوں نے اٹھایا ہوا اور ہماری دعا ہے کہ پاک فوج کے جوان ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی شہریوں کی یوں ہی حفاظت بھی کرتے رہیں اور صدا عوام کی دعائیں سمیٹتے رہیں آمین ثم آمین۔