بھارتی حکومت شوبز انڈسٹری پر آمر بن کر بیٹھ گئی ہے، شرم آنی چاہیے: آغا علی

بھارتی حکومت شوبز انڈسٹری پر آمر بن کر بیٹھ گئی ہے، شرم آنی چاہیے: آغا علی

آغا علی— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار و گلوکار آغا علی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کو شوبز کی دنیا پر آمر بن کر بیٹھنے پر شرم آنی چاہیے۔

پاکستانی اداکار نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بھارتی حکومت کی جانب سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر عائد پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے بھارتی حکومت کے خلاف ویڈیو پیغام ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب آج بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’سردار جی 3‘ کو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی وجہ سے بھارت میں پابندی کا سامنا ہے۔ 

صرف یہی نہیں بلکہ فلم کے مرکزی کردار دلجیت دوسانجھ کو بھی بالی ووڈ میں بین کرنے اور ان کے خلاف بائیکاٹ مہم نے زور پکڑ لیا ہے۔

آغا علی نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں بھارتی حکومت کو شرم آنی چاہیے، انٹرٹینمنٹ کی دنیا پر آمر بن کر بیٹھے ہیں۔ پابندی تو آپ لوگوں پر لگنی چاہیے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں