بھارتی اداکار سری کانت منشیات کیس میں گرفتار

بھارتی اداکار سری کانت منشیات کیس میں گرفتار

 اداکار سری کانت عرف سری رام(تصویر سوشل میڈیا)۔ 

جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو فلموں کے معروف اداکار سری کانت عرف سری رام کو تامل ناڈو کے صدر مقام چنئی میں پولیس نے منشیات کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا اداروں کے مطابق انھیں منشیات استعمال کے حوالے سے میڈیکل ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد گرفتار کیا گیا، جبکہ پولیس کو انکے موبائل فون سے اس حوالے سے لین دین کے معاملے پر بھی شواہد ملے ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ سری کانت کو پولیس نے چنئی میں پیر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا اور رپورٹ کیا گیا کہ انھیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ سری کانت نے 12 ہزار روپے فی گرام کے حساب سے 40 مرتبہ کوکین خریدی تھی۔ 

پولیس تفتیش کے مطابق سری کانت نے اپنے گوگل پے ٹو پے کے ذریعے چار لاکھ بہتر ہزار روپے کی ادائیگی کی تھی۔ اس سلسلے میں سری کانت نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں