انٹر نیٹ صارفین نے سنی دیول کی فلم جاٹ کو بے مقصد و غیر منطقی قرار دیدیا

انٹر نیٹ صارفین نے سنی دیول کی فلم جاٹ کو بے مقصد و غیر منطقی قرار دیدیا

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول اور ایکشن اسٹار رندیپ ہودا کی فلم جاٹ نے مداحوں کو تو متاثر کیا ہے لیکن انٹر نیٹ صارفین کی اس کے بارے میں رائے کچھ اچھی نہیں، ان کا خیال ہے کہ فلم تفریحی ضرور ہے لیکن بے مقصد ہے۔

او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والی فلم کو فلم بینوں نے کافی پسند کیا، 2023ء میں سنی دیول نے باکس آفس پر کامیاب فلم غدار 2 پیش کی تھی، جس کے بعد اب ان کی اس سال تھیٹر پر واپسی اس مصالحہ فلم کے ساتھ ہوئی ہے۔ 

فلم جاٹ کی ہدایت کاری گوپی چند مالینینی نے دی ہے اور اس میں سنی دیول، رندیپ ہودا کے ساتھ لیڈ رول میں ہیں۔

فلم کی ریلیز کے دو ماہ بعد اب یہ اس ہفتے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ہے، فلم کے بارے میں انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تفریحی تو ہے لیکن منطق اور سمجھ بوجھ سے بالاتر ہے۔ 

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کہانی کا حقیقت سے تعلق نہیں، عجیب و غریب اداکاری کے ساتھ مکالمے قابل رحم ہیں۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں