بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے کہا ہے کہ میں نے عامر خان کی بہت سی فلمیں نہیں دیکھی ہیں لیکن میں محسوس کرتی ہوں کہ ان کی اداکاری میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے عامر خان سے انٹرویو کے دوران گوری سپراٹ پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں شامل ہوئیں جس میں حاضرین کی جانب سے سوالات کیے گئے۔
اس موقع پر گوری سے پوچھا گیا کہ ان کی عامر خان کی فلموں کے بارے میں کیا رائے ہے تو انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ان کی اداکاری میں مزید نکھار کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے عامر خان کی ان فلموں کے نام بھی بتائے جو انہوں نے دیکھی ہیں۔
اس دوران عامر سے حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ستارے زمین پر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر گوری سے بھی کہا گیا کہ وہ عامر سے کچھ بھی پوچھنا چاہیں تو ایسا کر سکتی ہیں۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ گوری نے میری زیادہ تر فلمیں نہیں دیکھی ہیں، یہ میری فلمیں بہت کم دیکھتی ہیں۔
جب گوری سپراٹ سے عامر خان کی اداکاری کی مہارت پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز میں بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ موجود ہوتی ہے جس پر وہاں موجود لوگوں نے زور دار قہقہہ لگایا، تاہم عامر نے ان کے جواب کو خوش دلی سے تسلیم کیا۔