اداکارہ حمیرا اصغر کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ان لاک کرلیا گیا

اداکارہ حمیرا اصغر کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ ان لاک کرلیا گیا

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد کمرشل کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی اداکارہ حمیرا اصغر کے زیر استعمال موبائل فون اور لیپ ٹاپ کو ان لاک کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کے کمرے میں موجود ڈائری میں تمام پاسورڈ لکھے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ واضح معلوم ہوسکے گی۔

پولیس حکام کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کے اپارٹمنٹ سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے قتل کا شک ہو۔ واقعہ کا مقدمہ پوسٹ مارٹم اور کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد درج کیا جائے گا۔





Source link

اپنا تبصرہ لکھیں